اداکارہ شردھا کپور نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے امریکہ میں کافی شاپ پر کام کرتیں رہیں

بدھ 28 جون 2017 13:04

اداکارہ شردھا کپور نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) اداکارہ شردھا کپور کو کون نہیں جانتا لیکن فلموں میں آنے سے پہلے شردھا کیا کام کرتی تھیں آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

شردھا کپور معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں لیکن شردھا نے بالی ووڈ میں اپنا مقام فلم عاشقی میں کامیاب اداکاری سے بنایا اور شردھا اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ شردھاکپور کے خاندانی اور فلمی پس منظر کے بارے میں تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن شردھا فلموں میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں اس بارے میں شاید کوئی نہیں جانتا تاہم آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔اداکارہ جب امریکا کی بوسٹن یونورسٹی میں زیر تعلیم تھیں تو خرچہ پورا کرنے کے لیے کافی شاپ میں کام کرتی تھیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:04:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :