شوبز مصروفیات کے باعث شاہد کپور گھر سے ہوٹل منتقل ہوگئے

بدھ 28 جون 2017 13:25

شوبز مصروفیات کے باعث شاہد کپور گھر سے ہوٹل منتقل ہوگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) بھارتی اداکار شاہد کپور شوبز مصروفیات کے باعث گھر چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ’پدوماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے سنجے لیلا بھنسالی ڈائریکٹ کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ آج کل ممبئی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

فلم ڈائریکٹر کو بھارتی اداکار سے شکایت تھی کہ وہ وقت کی پابندی نہیں کرتے اور سیٹ پر ہمیشہ دیر سے ہی پہنچتے ہیں، سنجے لیلا کی شکایت کو دور کرنے کے لیے شاہد کپور گھر سے ہوٹل منتقل ہوگئے۔

بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں سیٹ پر جانے کے لیے گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسی وجہ سے وہ سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے تاہم دائریکٹر کی شکایت کو دور کرنے کے لیے وہ ممبئی کے ہوٹل منتقل ہوگئے۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:25:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :