فواد خان کی طویل عرصے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی

میوزیکل شو بیٹل آف بینڈز کی 15 سال بعد واپسی ہوگئی، شو 30 جولائی سے شروع ہوگا دلوں پر راج کرنیوالے فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع ایکساتھ پرفارم کرتے نظر آئینگے

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:02

فواد خان کی طویل عرصے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) میوزیکل شو بیٹل آف بینڈز کی 15 سال بعد واپسی ہوگئی، شو 30 جولائی سے شروع ہوگا جس میں عاطف اسلم، فواد خان اور میشا شفیع ججز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دلوں پر راج کرنیوالے فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع ایکساتھ پرفارم کرتے نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

گلوکاری کی دنیا میں فواد خان کی طویل عرصے بعد واپسی ہوگی، اپنا بینڈ چھوڑنے کے بعد یہ انکی پہلی سولو پرفارمنس ہوگی۔

تینوں سنگرز و آرٹسٹ کا اکٹھے گانا گاتے ہوئے ٹیزر بھی لانچ ہو گیا۔ اس حوالے سے لالی ووڈ انڈسٹری کے تینوں ستاروں کا کہنا ہے کہ اپنے کام کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، موسیقی کے میدان میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ازم ہو تو ہر شعبے میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:02:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :