ہدایتکار آیان مکھرجی نے رنبیر کپور کو بہترین دوست قرار دیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:51

ہدایتکار آیان مکھرجی نے رنبیر کپور کو بہترین دوست قرار دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)بالی وڈ ہدایتکار آیان مکھرجی نے اداکار رنبیر کپور کو اپنا بہترین دوست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار آیان مکھرجی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکار رنبیر کپور ان کے بہترین دوست ہیں جو ان کے ہر دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،انہیں جب بھی کام سے فراغت ہوتی ہے وہ رنبیر کو ایک کال کرتے ہیں،رنبیر اگر اس وقت کہیں قریب جگہ ہوتے ہیں تو فوری ان سے ملاقات کے لئے دوڑے چلے آتے ہیں،وہ خوش قسمت ہیں کہ رنبیر جیسے دوست ان کی زندگی کا حصہ ہیں۔

آیان کی نئی فلم ڈریگن ہے جس میں پہلی بار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اکٹھے دکھائی دیں گے،فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔واضع رہے ہدایتکار آیان مکھرجی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ماضی میں دو فلموں ویک اپ سیڈ اور یہ جوانی ہے دیوانی میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 13:51:25

Rlated Stars :