متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا: اداکار کمال راشد خان

بدھ 26 جولائی 2017 12:48

متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا: اداکار کمال راشد خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء)بھارتی اداکا ر کمال راشد خان نے دعوی کیاہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل فکس کیا ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

سوششل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کما ل راشد خان نے لکھا کہ ’’متھالی راج جس طریقے سے آئوٹ ہوئیں،یہ میچ فکس لگ رہا ہے،وہ اس طرح زبر دستی کیسے آئوٹ ہوسکتی ہیں ،ناقابل یقین‘‘۔یاد رہے کمال راشد خان اس سے قبل پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرفی فائنل ہارنے والی بھارتی مینز ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سینئر بلے باز شیکھر دھون ، مہندرا سنگھ دھونی اور یوورا ج سنگھ کو بھی غدار قرار دے چکے ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 12:48:31