فلم ’’بادشاہو‘‘ کا نیا گانا ’’سوچا ہے‘‘ ریلیز

جمعرات 17 اگست 2017 12:07

فلم ’’بادشاہو‘‘ کا نیا گانا ’’سوچا ہے‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’بادشاہو‘‘ کا نیا گانا ’’سوچاہے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بادشاہو‘‘ کا نیا گانا ’’سوچاہے‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، یہ گانا 1975ء میں بننے والی فلم ’’دیوار‘‘ کے مشہور گانے ’’کہہ دوں تمہیں‘‘ کو نئے انداز میں بنایا گیا ہے، فلم ’’دیوار‘‘ میں یہ گانا ششی کپور اور نیتو سنگھ پر فلمایا گیا تھا اور اب نیا گانا عمران ہاشمی اور ایشا گپتا پر فلمایا گیا ہے۔ گانے کی کمپوزنگ تانیشک باگچی اور گانے کے بول منوج منتشر نے لکھے ہیں۔ فلم یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 12:07:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :