سبھاش چندر بوس کی زندگی پربنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

تقریبا 2 منٹ 12 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر کا آغاز ہی سبھاش چندر بوس کی جہاز حادثے میں ہونے والی موت سے ہوتا ہے ،ْ رپورٹ

ہفتہ 19 اگست 2017 11:44

سبھاش چندر بوس کی زندگی پربنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء)تحریک ہند کے ہندو قومپرست رہنما سبھاش چندر بوس کی زندگی ،ْجدوجہد اور پراسرار موت پر بنی ویب سیریز شو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔تقریبا 2 منٹ 12 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر کا آغاز ہی سبھاش چندر بوس کی جہاز حادثے میں ہونے والی موت سے ہوتا ہے تاہم پھر کہانی فلیش بیک میں چلی جاتی ہے۔

سبھاش چندر کی پراسرار موت، ان کے واپس آنے کی چہ مگوئیوں ،ْ ان کے زندہ ہونے اور مختلف علاقوں میں چھپے رہنے کی باتوں اور ان کی جدوجہد کو دکھاتے ٹریلر کا اختتام ان کے موت کی شائع ہونے والی اخبار کی خبر پر ہوتا ہے تاہم بیک گرائونڈ سے یہ آواز بھی آتی ہے کہ وہ زندہ ہے ،ْ اور واپس ضرور آئیں گے۔بوس ڈیڈ ،ْ الائیو نامی اس ویب سیریز میں سبھاش چندر بوس کا کردار راج کمار رائو ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب سیریز کی ہدایات پلکٹ نے دی ہیں جبکہ اس کے کریئیٹو ڈائریکٹر ہنسل مہتا ہیں ،ْاس سیریز کو بگ سینرجی میڈیا پروڈیوس کر رہی ہے۔ریشو ناتھن کی لکھی اس ویب سیریز کو کب ریلیز کیا جائے گا ،ْاس حوالے سے سیریز کی ٹیم نے کوئی اعلان نہیں کیا۔خیال رہے کہ سبھاش چندر بوس 18 اگست 1945 کو تقسیم ہند سے 2 سال قبل پراسرار طور پر جاپانی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، اس وقت ان کے پرستاروں اور کارکنان نے ان کی ہلاکت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 11:44:03