سلمان خان نے ایشوریا رائے کی وجہ سے فلم پدماوتی چھوڑ ی

ہفتہ 19 اگست 2017 15:43

سلمان خان نے ایشوریا رائے کی وجہ سے فلم پدماوتی چھوڑ ی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) بالی ووڈ میں ان دنوں ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی کی فلم پدماوتی کے چرچے جاری ہیں تاہم پہلیاس فلم کی پیشکش بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان اورایشوریا کو ہوئی تھی لیکن سلمان خان نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایت کار سنجے لیلی بھنسالی تاریخی کرداراور بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کو ہم دل دے چکے صنم ،دیوداس، رام لیلی اور باجی را مستانی جیسی شاہکار فلمیں دی ہیں، جن کا سحر آج تک لوگوں پر قائم ہے اوراب سنجے لیلی بھنسالی ایک اور تاریخی فلم پدماوتی بنارہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ،لیکن دپیکا اور رنویر سے پہلے اس فلم کی پیشکش بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ہوئی تھی لیکن سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 15:43:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :