کرینہ کپور اور اداکارہ کرشمہ کپور کا کپڑوں کے برانڈ کا فوٹو شوٹ مکمل

منگل 22 اگست 2017 12:58

کرینہ کپور اور اداکارہ کرشمہ کپور کا کپڑوں کے برانڈ کا فوٹو شوٹ مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکارہ کرشمہ کپور نے کپڑوں کے برانڈ کا فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا فوٹو شوٹ ہے جس میں دونوں بہنیں اکٹھی دکھائی دیں ،دونوں بہنیں فوٹو شوٹ میں ایک ہی طرح کے کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔کرینہ نے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی ہوئی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شئیر کی ہے،اداکارہ کرینہ ان دنوں فلم ویرے دی ویڈنگ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جبکہ کرشمہ نے فی الحال مکمل کردار والی فلم سائن نہیں کی البتہ وہ فلم جڑواںِ۔ٹو میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 12:58:49

Rlated Stars :