بالی ووڈ فلم ’’نیوٹن‘‘ آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:00

بالی ووڈ فلم ’’نیوٹن‘‘ آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی فلم’’ نیوٹن‘‘ کو آسکر اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم میں اداکار راج کمار راؤ مرکزی کردار نیوٹن نامی ایک پولنگ افسر کا ادا کررہے ہیں جو بھارت میں ہونے والے الیکشن کے لئے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے ادا کرنے کیلئے کئی مسائل جھیلتاہے۔

اس فلم کو بہترین فلموں میں شمار کیاجارہاہے۔فلمساز امیت کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم بناتے وقت یہ توقع نہیں کی تھی کہ اس فلم کو اتنی پذیرائی حاصل ہوسکے گی کہ اسے آسکر کیلئے نامزد کردیاجائیگا۔توقع نہیں کی جارہی تھی کہ ہم فلم کے آسکر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔مذکورہ فلم جمعہ سینما گھر کی زینت بنی ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:00:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :