کرینہ کپور بھی ویرات کوہلی کی فین نکلیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:41

کرینہ کپور بھی ویرات کوہلی کی فین نکلیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی مداح نکلیں۔ انہوں نے کہ مجھے ویرات کوہلی کا کھیل بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انھیں ویرات کوہلی کا کھیلنے کا سٹائل بہت پسند ہے، وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر اور کوہلی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ ابھی سے سچن ٹنڈولکر کے جانشین نہیں بن چکے ہیں انڈین کپتان ویرات کوہلی کی کارکردگی کی وجہ سے ہی ہماری ٹیم تسلسل کے ساتھ میچوں میں فتح اپنے نام کرتی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 13:41:11

Rlated Stars :