فلم گول مال۔4 کی کہانی سے مداح مایوس نہیں ہوں گے، روہت شیٹھی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

فلم گول مال۔4 کی کہانی سے مداح مایوس نہیں ہوں گے، روہت شیٹھی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا کہ فلم گول مال۔4 کی کہانی مداحون کو مایوس نہیں کرے گی۔اپنے تازہ انٹرویو میں ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا کہ فلم گول مال۔

(جاری ہے)

4 کی کہانی معیاری سکرپٹ پر مبنی ہے،وہ امید کرتے ہیں کہ جب یہ فلم ریلیز ہو گی تو شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا اور وہ مایوس نہیں ہوں گے،فلم کا حال میں یو ٹیوب پر ٹریلر جاری ہوا ہے جسے اب تک 2 کروڑ مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں ،فلم 20اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 14:05:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :