جنسی زیادتی کے کیس میں فلم پروڈیوسرنے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:46

جنسی زیادتی کے کیس میں فلم پروڈیوسرنے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2017ء) : جنسی زیادتی کے کیس میں بالی وڈ کے فلم پروڈیوسر کریم مورانی نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کریم مورانی نے خود کو حیدر آباد پولیس کے حوالے کیا۔ خیال رہے کہ ایک بھارتی اداکارہ نے کریم مورانی کے خلاف جنسی زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کریم مورانی نے حیدر آباد کے ایک ہوٹل میں اسے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔کریم مورانی نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کریم مورانی کو گرفتاری دینے کا حکم دیا۔ کریم مورانی نے صبح نو بجے خود کو حیات نگر پولیس اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کیا۔ یاد رہے کریم مورانی کئی بھارتی اداکاروں کے دوست ہیں۔ ان کی شاہ رُخ خان سے دوستی انڈسٹری میں کافی مشہور ہے اور وہ فلم چنائی ایکسپریس کے پرڈیوسر بھی رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 14:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :