کنگنا رناوت کیساتھ کام کی آفر ملی تو ضرور کرونگا، عمران عباس

منگل 17 اکتوبر 2017 13:27

کنگنا رناوت کیساتھ کام کی آفر ملی تو ضرور کرونگا، عمران عباس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ماڈل و اداکار عمران عباس نے کہا کہ اچھے مواقع کھو دینے کا افسوس رہتا ہے اور فنی زندگی میں عاشقی 2 میں آفر ملنے کے باوجود کسی اور فلم کی بنا پر انکار کا افسوس رہے گا۔

(جاری ہے)

جب بھی اس فلم کے گانے کسی کو گنگناتے سنتا ہوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ اتنی اچھی فلم میرے ہاتھ سے نکل گئی جس کا پچھتاوا کافی دیر تڑپاتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا چند برس قبل بھارتی ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے تین فلموں کیلئے مجھے سائن کیا تھا مگر دونوں ممالک کے درمیان حالات کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی مجھے رام لیلا اور باس کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن سب سے زیادہ افسوس عاشقی 2 میں کام نہ کرنے کا ہوا۔ راج کمار ہیرانی اور سنجے بھنسالی کی ہدایات میں فن کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 13:27:34

Rlated Stars :