سنی دیول کے ساتھ میرا رشتہ بہت منفرد ہے، ہیما مالنی

منگل 17 اکتوبر 2017 14:24

سنی دیول کے ساتھ میرا رشتہ بہت منفرد ہے، ہیما مالنی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ان کا رشتہ سنی دیول کے ساتھ بہت اچھا اور منفرد ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی دھرمندرا کی دوسری بیوی ہیں جبکہ سنی دیول دھرمندرا کی پہلی بیوی پرکاش کیو کے بیٹے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیما مالنی نے اپنی کتاب’’بی یانڈ دی ڈریم گرل ‘‘ لی لانچ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رشتہ سنی دیول کے ساتھ بہت منفرد اور خوبصورت ہے،انہوں نے کہا کہ جب میں2015میں راجھستان میں روڈ حادثہ میں زخمی ہوئی تھی تو پہلا شخص سنی دیول ہی تھا جو میرے گھر آیا اور مجھے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا ۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 14:24:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :