عامر خان کا گوری خان کے سٹور کا دورہ ،انٹیریئر ڈیزائنز کو سراہا

منگل 17 اکتوبر 2017 14:29

عامر خان کا گوری خان کے سٹور کا دورہ ،انٹیریئر ڈیزائنز کو سراہا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے سٹور’ جی کے ڈی ‘کا دورہ کیا اور ان کے لائٹس اور فرنیچر کے ڈیزائنز کو سراہا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی بیوی اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے انسٹاگرام پر عامر خان کے سٹور کے دورے کے موقع پر لی گئی تصاویر اور وڈیو شیئر کی ہے جس میں عامر خان کا کہنا ہے کہ گوری کے ڈیزائنز بہت خوبصورت ہیں اور بہت محبت اور جذبے سے خوبصورت ڈیزائنز تخلیق کرتی ہیں۔ عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 14:29:37

Rlated Stars :