تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے،اجے دیوگن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:55

تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے،اجے دیوگن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی نئی ہوم پروڈکشن فلم، تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کا ریمیک ہے جس کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی جس میں اداکار فرحان اختر اسسٹنٹ دائریکٹر جبکہ سنجے دت گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے یہ فلم تامل فلم کی کاپی نہیں ہو گی بلکہ اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن زیادہ تر مواد ملتا جلتا ہو گا۔ اجے دیوگن کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘آج کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 12:55:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :