ایرا ڈوبے کی مزید کامیڈی فلموں میں کام کی خواہش

جمعرات 19 اکتوبر 2017 14:10

ایرا ڈوبے کی مزید کامیڈی فلموں میں کام کی خواہش
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایرا ڈوبے نے مزید کامیڈی فلموں میں کام کی خواہش ظاہر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایرا ڈوبے نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے بہت کم کامیڈی کی ہے اوروہ مزید فلموں اور سٹیج پر کامیڈی کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ٹیلی ویژن اور ویب سیریز میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں ابھی تک اچھی پیشکش کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک آرٹسٹ ہیں اور ایک وقت میں بہت سی چیزیں ایک ساتھ کرنا پسند کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 14:10:12