جیکولین فرنینڈس نے سدھارتھ سے دوری اختیار کر لی

جمعہ 17 نومبر 2017 13:08

جیکولین فرنینڈس نے سدھارتھ سے دوری اختیار کر لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے ’’تعلق‘‘ ختم کرتے ہوئے ان سے منہ موڑنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’’جنٹلمین‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران جیکولین اور سدھارتھ کے درمیان دوستانہ مراسم کی بے پناہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں اور اس دوران دونوں اپنا زیادہ تر وقت بھی ایک ساتھ گزار رہے تھے۔ اب فلم کی نمائش کے بعد جیکولین نے سدھارتھ سے منہ موڑنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکولین نے سدھارتھ سے بات تک کرنا بند کر دیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کے درمیان اب پرابلم بھی شروع ہو گئی ہے۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 13:08:45

Rlated Stars :