بالی وڈشخصیات کی فلم ’’دھڑک‘‘ کے پہلے پوسٹرکی تعریف

جمعہ 17 نومبر 2017 14:27

بالی وڈشخصیات کی فلم ’’دھڑک‘‘ کے پہلے پوسٹرکی تعریف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈشخصیات نے اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانہوی کپور اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کی فلم ’’دھڑک‘‘ کے پہلے پوسٹر کوبہت سراہا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’دھڑک‘‘ میںجانہوی کپور اور ایشان کھتر کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا جسے بالی وڈشخصیات جن میں انیل کپور، سونم کپور اور ورون دھون نے بہت سراہا اور انہیں فلم نگری میں خوش آمدید کہا ۔فلم کی عکسبندی راجھستان میں دسمبر میں شروع کی جائے گی۔ فلم ’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کا ہندی ریمیک ہے ۔فلم آئندہ سال6 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:27:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :