دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پدماوتی‘‘ کی تشہیری مہم کا آغاز ٹی وی ریالٹی شو’’سپر ڈانسر2‘‘ سے کیا ہے، جس میں انہوں نے شو میں کنٹسٹنٹ کے ساتھ فلم کے گانے ’’گھومر‘‘ پر رقص کیا۔فلم کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ہے ۔فلم یکم دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:38:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :