کام کا عادی ہوں ، فارغ نہیں بیٹھ سکتا، بومن ایرانی

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

کام کا عادی ہوں ، فارغ نہیں بیٹھ سکتا، بومن ایرانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ وہ سخت محنت اور کام کرنے کے عادی ہیں اور بہت دنوں تک فارغ نہیں بیٹھ سکتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار بومن ایرانی نے کہا ہے کہ اگر میں کام نہیں کر رہا اور لمبے عرصے تک گھر پر فارغ رہوں تو میں نروس ہو جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سخت محنت اور کام کرنے کا عادی ہوں اور بہت دنوں تک فارغ نہیں بیٹھ سکتا ،اگر میں ہر وقت گھر پر فارغ رہوں گا تو میری فیملی مجھے گھر سے نکال دے گے اور کہے گی کہ کام کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ فلموں میں ضرور کام کرنا چاہوں گا لیکن میرا کردار بامقصد ہونا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:38:06