کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے پہلے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کی نئی جھلک جاری

جمعہ 17 نومبر 2017 15:59

کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے پہلے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کی نئی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے پہلے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا پہلا گانا ’’سواگ سے سواگت‘‘ جلد ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹریلر کو 50 ملین سے زائد افراد دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔ فلم 2012ء میں بننے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی سیکوئل فلم ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم رواں سال 22 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:59:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :