فلم ’’ گمنام‘‘ کے ہندی اور سائوتھ ورژن کے لئے امیتابھ بچن اور موہن لال سے رابطے

پیر 20 نومبر 2017 13:17

فلم ’’ گمنام‘‘ کے ہندی اور سائوتھ ورژن کے لئے امیتابھ بچن اور موہن لال سے رابطے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ساز جیانتی لال گڈا نے فلم ’’گمنام‘‘ کے ہندی اور سائوتھ ورژن کے لئے اداکار امیتابھ بچن اور سائوتھ انڈین اداکار موہن لال سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں فلم ساز جاینتی لال گاڈا کا کہنا ہے کہ سسپنس تھرلر فلم ’’گمنام‘‘ کے ہندی ورژن کے لئے اداکار امیتابھ بچن جبکہ سائوتھ انڈین ورژن کے لئے اداکار موہن لال سے بات چیت کی گئی ہے اور انہوں نے فلم کی کہانی کے لئے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک فلم سائن نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم 1965ء کی سپر ہٹ فلم ’’گمنام‘‘ کا ریمیک نہیں ہے بلکہ تامل فلم کا ریمیک ہے، ہم نے صرف فلم کا عنوان لیا ہے جبکہ فلم کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ہدایتکار ای نیواس کی فلم کی عکسبندی جلد موریشس کے جزیرہ پر شروع کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 13:17:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :