ورون دھون کرن جوہرکے 6 ماہ میں 17 کلوگرام وزن کم کرنے سے متاثر

منگل 21 نومبر 2017 13:24

ورون دھون کرن جوہرکے 6 ماہ میں 17 کلوگرام وزن کم کرنے سے متاثر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)بالی وڈ اداکار ورون دھون فلمساز کرن جوہرکے 6 ماہ میں 17 کلوگرام وزن کم کرنے سے متاثر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر کرن جوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہرکا 6 ماہ میں 17 کلوگرام وزن کم کرنا بہت ہی حوصلہ افزا بات ہے اور یہ ان لوگوں کے لئے جواپنی باڈی کو فٹ رکھنے اور زیادہ وزن کو کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیںبہت متاثر کن بات ہے۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:24:12

Rlated Stars :