ایشوریہ رائے بچن کا والد کی سالگرہ پر فلاحی ادارے کوعطیہ

منگل 21 نومبر 2017 13:24

ایشوریہ رائے بچن کا والد کی سالگرہ پر فلاحی ادارے کوعطیہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے والد کرشنا راج رائے کی سالگرہ منائی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے بیٹی آرادھیا اور والدہ برندیا رائے کے ہمراہ اپنے والد کرشنا راج رائے کی سالگرہ منائی،ایشوریا نے ان کی سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل فلاحی ادارہ ’’سمائل ٹرین‘‘ کا دورہ کیا اور جسم میں پیدائشی نقائص والے 100 ضرورت مند بچوں کی سرجری کے لئے عطیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:24:12

Rlated Stars :