سری دیوی کی فلمیں سکولوں کے نصاب کا حصہ بنیں گی

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:37

سری دیوی کی فلمیں سکولوں کے نصاب کا حصہ بنیں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) سری دیوی کے مداح نے ایک سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فلمیں سکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مداح نے سری دیوی کے اعزاز میں سکول بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سری دیوی کی فلمیں اور ان کا ڈانس سٹائل کو پڑھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سری دیوی نے اپنے نام پر نہ صرف سکول بنانے کی اجازت دے دی ہے بلکہ وہ سکو ل کا افتتاح بھی کریں گی اور سکول کے نصاب پر نظر ثانی بھی کریں گی۔

وقت اشاعت : 08/12/2017 - 14:37:16

Rlated Stars :