ای میلزڈیلیٹ کردیں‘امریکی اداکارکا پریانکا کو مشورہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:07

ای میلزڈیلیٹ کردیں‘امریکی اداکارکا پریانکا کو مشورہ
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء)دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنے ای میل اکاؤنٹ سے متعلق بالکل ہی بینیاز ہوں۔ ایسے افراد کے ان باکس میں ایک دو ہزار تک ای میلز جع ہوجائیں تو ہی انہیں خیال آتا ہے کہ اب انہیں پڑھ کرچھانٹی بھی کرلی جائے۔ مگر کیا آپ نے کبھی کسی ایسے اکاؤنٹ کا تصور کیا ہے جہاں ایک دو نہیں بلکہ دو لاکھ سے زائد ای میلز ہوں ۔

(جاری ہے)

یقین کرلیجئے کہ ایسا بھی ہوتا، کم از کم اس معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے کوئی نہیں جیت سکتا جن کیای میل باکس میں دو لاکھ 57 ہزار 623 ای میلز موجود ہیں مگر پریانکا کو کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ابھی تک انہیں پڑھا ہی نہیں گیا۔اس راز کو مداحوں کے لیے کھولا ہے امریکی اداکار ایلن پاول نے جنہوں نے اداکارہ کے آئی فون کی تصویر شیئر کی ، اسکرین پر ای میل کے آئی کون میں ان کی تعداد واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ فون تھامے پریانکا خود بھی اس صورتحال پر ہنس رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:07:20

Rlated Stars :