کرینہ کپور کا بیٹے کی خاطر بالی ووڈ سے طویل وقفہ لینے کا فیصلہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:21

کرینہ کپور کا بیٹے کی خاطر بالی ووڈ سے طویل وقفہ لینے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کو وقت دینے کے لئے بالی ووڈ سے طویل وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی بیبو کا کہنا تھا کہ وہ آج کل فلم ویر دی ویڈنگ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب تشہیر میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی مسلسل مختلف اشتہارات میں بھی کام کر رہی ہیں جس وجہ سے وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کو باالکل بھی وقت نہیں دے پارہی ہیں۔

کرینہ نے کہا کہ ان کو اس بات کا باالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد اتنا مصروف رہنا پڑیگا جبکہ اب میرے چاہنے والوں کو طویل انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ وہ تیمور کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی زیادہ اور مسلسل کام نہیں کر سکتیں اور وہ زیادہ وقت اپنے بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:21:34

Rlated Stars :