اکشے کمار نے فلم گولڈ کی عکس بندی مکمل کر لی

پیر 11 دسمبر 2017 12:59

اکشے کمار نے فلم گولڈ کی عکس بندی مکمل کر لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم گولڈ کی عکس بندی مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر فلمگولڈ کی عکس بندی مکمل کرنے پر ایک دلچسپ وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اچھا آغاز اچھااختتام کرتا ہے، فلم کی عکسبندی کے دوران زبردست ٹیم کے ہمراہ ناقابل یقین سفر گزرا۔

(جاری ہے)

فلم کی پیشکش رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی پروڈکشن کمپنی جبکہ ہدایات ریما کگتی نے دی ہے، فلم میں اکشے کمار کے ساتھ مونی رائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں،فلم آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 11/12/2017 - 12:59:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :