فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ کا 3 روز میں مجموعی طور پر 32.20 کروڑ روپے کا بزنس

پیر 11 دسمبر 2017 14:03

فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ کا 3 روز میں مجموعی طور پر 32.20 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’فقرے ریٹرنز ‘‘ نے ریلیز کے 3 روز میں مجموعی طور پر 32.20 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ 8 دسمبر کو ریلیزکی گئی جس نے پہلے روز 8.10 کروڑ، دوسرے روز 11.30 کروڑ اور اتوار کو 12.80 کروڑ کے بزنس کے ساتھ مجموعی طور پر 32.20 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ ہدایتکار مراگھدیپ سنگھ لامبا کی فلم میں اداکار ورون شرما، پلکیت سمراٹ ، علی فضل، منجوٹ سنگھ اور ریچا چڈا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2017 - 14:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :