جنسی ہراساں کرنا کسی طرح بھی درست نہیں‘عامر خان
جمعرات 14 دسمبر 2017 12:16
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ان کی نشست کے بالکل پیچھے بیٹھے ایک شخص نے ان کے اس 2 گھٹے طویل سفر کو نہایت ہی تکلیف دہ بنادیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر خان نے تھائی لینڈ میں جنسی ہراساں کے معاملے پربات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی جنسی ہراساں کیا جانا ٹھیک نہیں، چاہے متاثرہ شخص کی کوئی بھی جنس ہو۔مسٹر پرفیکشنسٹ کا خیال تھا کہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد معاشرے میں صنفی تفریق کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف فلم اںڈسٹری تک محدود نہیں، اور نہ ہی اسے صرف ہندوستان تک محدود سمجھا جاسکتا ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے، اور چونکہ مرد حضرات شروع سے ہی طاقتور سمجھے جاتے رہے ہیں، اس لیے یہ مسئلہ بھی پرانا ہے۔عامر خان نے وضاحت کی کہ کسی بھی انسان پر پیار کرنے کی پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور نہ ہی اسے اظہار محبت سے روکا جاسکتا ہے، تاہم کسی طرح بھی جسمانی و جنسی تشدد محبت کے زمرے میں نہیں آتے۔خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی آںے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Lee Pace
usman mukhtar
Natalie Martinez
Ian David
Jessica Brown Findlay
Nargis
Amyra Dastur
Farhan Saeed
Aniqa Ali
Annie Khalid
Sumiya Mumtaz
Veena Malik
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا