فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت ‘‘ کا عربی زبان میں جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:26

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت ‘‘ کا عربی زبان میں جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت ‘‘ کا عربی ورژن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت ‘‘ کو یوٹیوب پر 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا ہے اور اسے 97,737,899 سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا مداحوں کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے فلمسازوں نے اس گانے کا عربی ورژن ریلیز کر دیا ہے جسے رابیح برود اور بریگیٹ یاگی نے گایا ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ،فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:26:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :