ماہرہ خان نے ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ارجن رامپال کو فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:58

ماہرہ خان نے ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) اداکارہ ماہرہ خان ویسے تو اپنی جانداراداکاری کے ذریعے کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب وہ ایشیا کی بااثر خاتون بھی قرار پائی ہیں ۔ دبئی میں بین الاقوامی ‘‘مصالحہ ایوارڈز’’ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین ، میرا، فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے شرکت کی جبکہ بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی، ارجن رامپال، گووندا، بومن ایرانی، سری دیوی، منیش ملہوترا ،ڈیزی شاہ ودیگربھی یہاں موجود تھے ، تقریب میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وویمن آف سبسٹینس (بااثر ایشیائی خاتون ) کا ایوارڈ دیا گیا۔

ارجن رامپال کو فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

ارجن رامپال کو پاکستانی اداکارہ میرا نے ایوارڈ دیا۔رواں سال ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘کی کو پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو رواں سال کی پرجوش پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ صبا قمر رواں سال کی بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں، بلال سعید کو ایشین میوزک سنسیشن 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ سوشل میڈیا سنسیشن کا ایوارڈ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین لے اڑیں اس کے علاوہ گوونداکو ڈانسنگ لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:58:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :