اہانا ڈھلون فلم ’’ناستک ‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:59

اہانا ڈھلون فلم ’’ناستک ‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ اہانا ڈھلون فلم ’’ناستک ‘‘میں آئٹم سانگ کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اہانہ ڈھلون ہدایتکار شیلش ورماکی فلم ’’ناستک ‘‘ میں اداکار ارجن رام پال کے ساتھ آئٹم سانگ کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس گانے میں بنجارن کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں مجھے خود کو ایک گائوں کی لڑکی دکھانے کے لئے وزن بڑھانا ہے اور اس کے لئے میں ہر چیز مناسب وقت پرکھا رہی ہوں جس میں پراٹھا ،ڈوسا ،چاول ،سوپ ،چپاتی شامل ہیں اور ان چیزوں سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 12:59:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :