فلم ’’شہنشاہ ‘‘ کو 30سال مکمل

فلم ’’شہنشاہ ‘‘ کو 30سال مکمل

منگل فروری 3:05 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’شہنشاہ ‘‘ کی ریلیزکو 30 سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار تینو آنند کی فلم ’’شہنشاہ ‘‘12 فروری 1998ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار امیتابھ بچن ،میناکشی سشادری ، قدیر خان ، امریش پوری ، روہنی ہٹنگری اور دیگر شامل تھے،فلم

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کی کہانی امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن نے لکھی تھی جو ایک شخص وجے کے گرد گھومتی ہے جودن میں کرپٹ پولیس اہلکار اور رات میں کرائم بسٹر () کی دوہری زندگی گزارتا ہے اور اپنے والد کی موت کا بدلہ لیتا ہے۔

(خبر جاری ہے)

اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ ، ’’ 102 ناٹ آئوٹ‘‘ اور ’’براہمسترا ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔