کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

muhammad ali محمد علی اتوار 25 فروری 2018 02:34

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی عظیم اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئی ہیں۔ سری دیوی کی عمر 54 سال تھی اور وہ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔ سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور صاحبزادی خوشی کے ہمراہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے موجود تھیں جہاں ان کی موت واقع ہوئی۔

سری دیوی نے دہائیوں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں تھی۔ تاہم سری دیوی گزشتہ کچھ برسوں سے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کر گئی تھیں۔ سری دیوی نے گزشتہ برس ہی موم کے نام سے بننے والی فلم میں واپسی کی تھی۔ جبکہ انہیں بھارت کے اعلی ترین سول اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ سری دیوی کی موت پر بالی وڈ کی معروف شخصیات اور دنیا بھر میں موجود اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 02:34:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :