عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے

رجنی کانٹ بہت بڑے اسٹار ہیں ،ْ دل سے عزت کرتا ہوں ،ْ امید ہے ان کی میری فلم کیساتھ دیوالی پر ریلیز نہیں کی جائے گی ،ْ بیان

ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) بالی ووڈ کے پرفیکشست عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجنی کانت کی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم 2.0 کی ریلیز اب تک کئی بار تاخیر کا شکار ہونے کے بعد دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے تاہمعامر خان نے اپنی فلم کو دیوالی پر ہی ریلیز کرنے پر فلم رجنی کانت کو پیچھے ہٹنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ رجنی کانٹ بہت بڑے اسٹار ہیں اور میں دل سے اٴْن کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن مجھے اٴْمید ہے کہ اٴْن کی فلم میری فلم کے ساتھ دیوالی پر ریلیز نہیں کی جائیگی کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ اس سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ ہو۔واضح رہے کہ 450 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونی والی فلم ‘2.0‘ سائنس فکشن فلم ہے جس میں رجنی کانت ، اکشے کماراور ایمی جیکسن ایکشن میں نظرآئیں گی جبکہ اس کے مدمقابل فلم ’تھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ہمراہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن، کترینہ کیف ،فاطمہ ثناء اداکاری کے جوہر دکھائے گے۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 11:36:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :