انکیتا لوکھنڈے کی فلم ’’مانیکرنیکا داکوئین آف جھانسی‘‘ سے تصویر سوشل میڈیاپر پر لیک

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:01

انکیتا لوکھنڈے کی فلم ’’مانیکرنیکا داکوئین آف جھانسی‘‘ سے تصویر سوشل میڈیاپر پر لیک
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ سے تصویر سوشل میڈیاپر پر لیک ہوگئی،جس میں وہ جھلکر بائی کی فوج کا حصہ ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار کرش کی فلم ’’مانیکرنیکا‘‘ داکوئین آف جھانسی‘‘ سے اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی تصویر انسٹاگرام پر لیک کی گئی ہے جس میں وہ جھلکر بائی کی فوج کا حصہ ہوتی ہیں، جس کے لئے انہوں نے تلوار سے لڑنے کے لئے خصوصی تربیت حاصل کی ہے، تصویر میں انکیتا لوکھنڈے نے لال اور سبز رنگ کی ساڑھی، کان میں جھمکے اور نیکلس پہن رکھا ہے، فلم کی کہانی رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے جو رواں سال 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 12:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :