ایک اداکار فلموں میں مختلف تجربات کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے،پراچی دیسائی

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:01

ایک اداکار فلموں میں مختلف تجربات کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے،پراچی دیسائی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ پراچی دیسائی نے کہا ہے کہ ایک اداکارفلموں میں مختلف تجربات کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پراچی دیسائی نے کہا ہے کہ فلموں میں مختلف کرداروں سے کسی کے امیج میں کوئی تبدیلی نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ ہدایتکار امان ادویت کی اربن فینٹسی فلم ’’کوشا‘‘ کے مختلف سکرپٹ نے مجھے متاثر کیاجس میں مجھے اپنے بالوں کو جامنی رنگ میں رنگوانے اور اپنے نئے پہلو کو سامنے لانے کا بھی موقع ملا ہے اور ایک اداکار مختلف فلموں میںتجربات کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا راک سٹار کا کردار ہے اور مجھے ہمیشہ سے میوزک سیکھنے کا بہت شوق رہا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 12:01:39