فلم’’ ایوننگ شیڈوز‘‘ کوایمسٹرڈیم میں ایوارڈ سے نوازا گیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:25

فلم’’ ایوننگ شیڈوز‘‘ کوایمسٹرڈیم میں ایوارڈ سے نوازا گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم’’ ایوننگ شیڈوز‘‘ کوایمسٹرڈیم میں روز فلم ڈیگن ایل جی بی ٹی کیو فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سری دھر رنگایان (Sridhar Rangayan) کی فلم’’ ایوننگ شیڈوز‘‘ کوایمسٹرڈیم میں روز فلم ڈیگن ایل جی بی ٹی کیو فلم فیسٹیول(Roze Filmdagen, a LGBTQ film festival in Amsterdam.) میں ’’فری ٹو بی می‘‘ ایوارڈ اور ڈچ آرگنائزیشن کی طرف ایک ہزار یوروز سے نوازا گیا، فلم کی کہانی ماں اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے جس میں بیٹا اپنی ماں کو ہم جنس ہونے سے متعلق بتاتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:25:22