رانی مکھرجی نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

بدھ 21 مارچ 2018 13:02

رانی مکھرجی نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی 21مارچ 1978ء میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نی1997ء میں فلم ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جسے باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد 1998ء میں فلم ’’غلام‘‘ میں رانی مکھرجی نے اداکار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا جو کامیاب فلم ثابت ہوئی اور اسی سال فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ ان کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم رہی۔

ان کی معروف فلموں میں ساتھیا، کوئی مل گیا، ہم تم ، کبھی الوداع نہ کہنا ،مجھ سے دوستی کرو گی، چلتے چلتے، بلیک، تلاش اور دیگر شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اداکارہ رانی مکھرجی فلم ’’ہچکی‘‘ اور ’’زیرو‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 13:02:58

Rlated Stars :