راج کمار رائو نے فلم ’’سٹری ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی

بدھ 21 مارچ 2018 13:02

راج کمار رائو نے فلم ’’سٹری ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے ٹویٹر پر ہدایتکار امر کوشک کی ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری‘‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے اور اداکارہ شردھا کپور جلد آخری شیڈول کا حصہ بنیں گی۔ تصویر میں اداکار راج کمار رائو اپنے 4 دوستوں کے ساتھ ٹارچ پکڑے کھڑے ہیں اور ان کے چہروں پر خوف کے تاثرات واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 13:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :