فلم ’’ملن ٹالکیز‘‘ کی لکھنئو میں عکس بندی شروع

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

فلم ’’ملن ٹالکیز‘‘ کی لکھنئو میں عکس بندی شروع
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈہدایتکار تگمانشو ڈھولیا کی فلم ’’ملن ٹالکیز‘‘ کی لکھنئو میں عکس بندی شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار تگمانشو ڈھولیا کی فلم ’’ملن ٹالکیز‘‘ میں اداکار علی افضل اور سائوتھ انڈین اداکارہ شردھا سری ناتھ مرکزی کردار ادا کریں گے، اداکار علی افضل نے فلم کے لئے اپنا وزن بہت حد تک کم کر لیا ہے اور الفاظ کی ادائیگی اور لہجے پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ وہ فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے کے لئے تجارتی پنڈتوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ فلم میں اداکار آشوتوش رانا، سنجے مشرا ،یش پال شرما اور سکندر کھیر بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :