فلم ’’ریس 3 ‘‘ سے بوبی دیول کے کردار کی پہلی جھلک جاری

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

فلم ’’ریس 3 ‘‘ سے بوبی دیول کے کردار کی پہلی جھلک جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول کے فلم ’’ریس 3 ‘‘ سے کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر فلم ’’ریس 3 ‘‘ سے اداکار بوبی دیول کے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس میں بوبی دیول یش کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں اداکار سلمان خان، جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :