پریا نکا چوپڑا بیمار ہو گئیں

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

پریا نکا چوپڑا بیمار ہو گئیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکارہ پریا نکا چوپڑا ممبئی واپس آنے کے بعد بیمار ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریا نکا چوپڑا نے اپنی ماہ کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو آپ دوسروں کے قریب ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ پریا نکا چوپڑا امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد بھارت کی پہلی امریکی خاتون خلاء باز کلپنا چاولہ کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکسبندی کے لئے ممبئی واپس آنے کے بعد بیمار ہو گئی ہیں، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے، جس کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کریں گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

Rlated Stars :