پہلی بار سٹیج پر جانے کے بعد سکتے میں آگیا ،پھر تیزی سے بولنا شروع کر دیا، ورون دھون

جمعرات 22 مارچ 2018 12:54

پہلی بار سٹیج پر جانے کے بعد سکتے میں آگیا ،پھر تیزی سے بولنا شروع کر دیا، ورون دھون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) بالی وڈ پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اداکارہ رانی مکھرجی کے اداکار ورون دھون کے ساتھ انٹرویو کی وڈیو جاری کر دی جس میں اداکار ورون دھون نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جب پہلی بار سٹیج پر گیا تو میں سکتے میں آگیا یوں لگا کہ منجمد ہو گیا اور پھر تیزی سے بولنا شروع کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز نے اداکارہ رانی مکھرجی کے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو کی وڈیو جاری کے ہیجس میں اداکار ورون دھون نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں جب اپنی فلم کے بعد پہلی بار سٹیج پر گیا تو میں سکتے میں آگیا، پھر تیزی سے بولنا شروع کر دیا اور اس وقت لیجنڈ اداکارہ ریکھا، مادھوری ڈکشٹ، سری دیوی، شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر بڑے سٹارز موجود تھے اور میں نے امریکی گلوکار ایلوس پریسلے سے متاثر ہو کر اس پر قابو پایا کہ وہ کیسے ناظرین کو اپنے کنٹرول میں کرتے ہیں پھر جب میں دوسری بار سٹیج پر گیا تو میں نے خود کو ایلوس پریسلے تصور کیا اور یہ سوچا کہ میں کچھ جیتنے جارہا ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ جمعہ کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:54:37

Rlated Stars :