شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابراہام کو سکینگ چیمپئین قرار دیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 14:45

شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابراہام کو سکینگ چیمپئین قرار دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابراہام کے ساتھ سکینگ کی اور اسے چیمپئین قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 52 سالہ اداکار ان دنوں پورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ابراہام کی سکینگ کی تصویر شیئر کی اور اس کے عنوان میں لکھا کہ ایک خوبصورت تعطیل میری طرف سے دنیا کی نئے سپیڈ سکینگ چیمپئن کے ساتھ ۔شاہ رخ خان ان دنوں فلمساز آنند ایل رائی کی فلم ’’زیرہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کتریہ کیف اور انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوں گی۔مذکورہ فلم دسمبر میں ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 14:45:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :