سلمان خان کے جیل جانے کا دُکھ ، کم سن بچی نے کھانا کھانا چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اپریل 2018 14:05

سلمان خان کے جیل جانے کا دُکھ ، کم سن بچی نے کھانا کھانا چھوڑ دیا
جودھ پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اپریل 2018ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی قید پر جہاں ان کے مداح اور فلم انڈسٹری کے لوگ غمگین ہیں وہی سوشل میڈیا پر ایک کم سن بچی کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بچی سلمان خان کی مداح ہے اور سلمان خان کے جیل جانے پر اس نے رو رو کر بُرا حال کر لیا ہے۔ بچی کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کو تو چھوڑ دیا جاتا ہے اور باہر بھی جانے دیا جاتا ہے پھر سلمان خان کو کیوں بند کر دیا ہے؟ بچی کی والدہ نے کھانا کھانے کا کہا تو اس نے اس دُکھ میں کھانا کھانے سے بھی انکار کر دیا، ایک اور بچی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے سلمان خان کو جلد از جلد چھوڑنے کی اپیل کی۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 14:05:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :