فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کا گانا ’’بدومبا‘‘ ایک جوش اور خوشی کا احساس ہے، امیتابھ ..

فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کا گانا ’’بدومبا‘‘ ایک جوش اور خوشی کا احساس ہے، امیتابھ بچن

منگل اپریل 12:27 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کا گانا ’’بدومبا‘‘ ایک جوش اور خوشی کا احساس ہے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے ’’بدومبا‘‘ کا 2 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ٹیزر شیئر کرتے ہوئے ویڈیو میںکہا ہے کہ یہ ایک جوش اور

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

خوشی کا احساس ہے جو اس گانے سے ظاہر ہوجائے گا اور اب آپ بھی ہمارا ڈانس دیکھ کر اپنا ڈانس ہمیں بھیجیں جس سے آپ کو ہم سے ملنے کا موقع ملے گا۔

اس گانے کو اداکار امیتابھ بچن نے گایا اور کمپوز کیا ہے۔ ہدایتکار اومیش شکلہ کی فلم ’’ 102 ناٹ آئوٹ ‘‘ میں اداکار امیتابھ بچن 102 سال باپ اور رشی کپور ان کے 75 سالہ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔